Ad (728x90)

Thursday, 21 January 2016

آڈیو ایڈیٹنگ کورس اردو زبان میں ڈی وی ڈی پیک



آڈیو یعنی آواز کے ذریعے سے معلومات اور اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانا ایک بہت قدیم ذریعہ ہے ، پہلے زمانے میں ریڈیو ایک واحد زریعہ تھا جس سے بڑے پیمانے پر معلومات لوگوں تک پہنچائی جاتی تھیں

اب اگر چہ اور بہت سے ذرائع دستیاب ہیں لیکن اسوقت بھی آڈیو ایک موثر سستا اور آسان طریقہ ہے جس کے ذریعے سے بڑے پیمانے پر اپنی بات دوسروں تک پہنچائی جاسکتی ہے ،یہ معلومات تعلیمی نوعیت کی بھی ہوسکتی ہیں ،آپ کے اپنے خیالات کا اظہار ہوسکتا ہے ،یا پھر کوئی کاروباری بات چیت بھی جو آپ کی مصنوعات اور خدمات سے متعلق ہوں ، آپ آسانی کے ساتھ مختلف کمپوزشنز بنا کر انہیں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں

آڈیو فائل سائز آپ جانتے ہیں کہ نسبتا'' بہت چھوٹا ہوتا ہے ، جسے نہایت آسانی کے ساتھ موبائل فون یا پھر ایمیل کے ذریعے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے

یہ کورس اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ساتھ کم پڑھے لکھے لوگ بھی کورس سے مکمل استفادہ کرسکیں

مکمل کورس اردو زبان میں ہے

تمام وڈیو اسباق کا رزلٹ نہایت شاندار ہے

بے ترتیب ٹٹوریلز نہیں بلکہ سٹیپ بائے سٹپ شروع سے آخر اک ترتیب کے ساتھ سکھایا گیا ہے

یہ کورس سیکھنے کے بعد ان شاء الله آپ بہترین آڈیو کمپوزشنز خود تیار کرسکیںگے

مکمل کورس کی قیمت صرف دوہزار روپے

(یہ آفر ایک فروری تک ہے )

ڈی وی ڈی پیک مکمل کورس آڈر کرنے کیلئے مجھہ سے فیس بک انباکس یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

شکریہ

Courses

اڈوبی ڈریم ویور مکمل کورس اردو زبان میں سیکھیں ڈی وی ڈی پیک



اگر آپ ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ زیادہ نہیں جانتے اور ویب ڈیزائننگ کا شوق بھی رکھتے ہیں تو ڈریم ویور کے ذریعے بخوبی یہ کام کرسکتے ہیں

ڈریم ویور کے ذریعے بہترین ویب سائٹ نہایت آسانی کے ساتھ تخلیق کی جاسکتی ہے

کورس کی خصوصیات

مکمل کورس اردو زبان میں ہے

کورس بے ہنگم ٹتورییلز پر مشتمل نہیں بلکہ اک ترتیب کے ساتھ سٹپ بائے سٹپ اسباق کے ذریعے آپ کو سکھایا جاتا ہے

 یہ کورس آپ کی جانب سے بطور تحفہ آپ کے دوستوں رشتہ داروں کے ہاں آپ کے بتائے ایڈریس پر گفٹ پکینک میں ارسال کیا جاسکتا ہے

مکمل کورس کی قیمت صرف دوہزار  روپے

آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی کورس آڈر کریں

 مجھہ سے فیس بک یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

Wednesday, 20 January 2016

آٹو کیڈ مکمل کورس سیکھیں اردو زبان میں ڈی وی ڈی پیک




کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائننگ اور ڈرافٹنگ (CADD, Computer-Aided-Designing-&-Drafting) سے متعلق جتنے بھی سافٹ وئر دستیاب ہیں ۔۔۔ اِن تمام میں ایک AutoCAD ہی وہ واحد سافٹ وئر ہے ، جو ساری دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور سب سے زیادہ استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ آج سے کوئی پچیس تیس سال قبل ، دنیا بھر میں جو بھی ڈرائنگ (Drawing) بنائی جاتی تھی ، وہ کاغذ پر پنسل یا روشنائی والے قلم سے تیار کی جاتی تھی ۔۔۔ اور پھر ، ڈرائنگ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا مطلب تھا کہ ساری کی ساری ڈرائنگ شروع سے تیار کی جائے ۔ یہ اتنی بڑی خامی تھی جس کا حل نہایت مطلوب تھا۔ اور CAD کے نظام کی تخلیق نے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کردیا

حساب و پیمائش کے لحاظ سے بالکل درست ڈرائنگ تیار کرنا AutoCAD کی ایک عمومی خاصیت ہے۔

  یہ انجینئرنگ ڈیزائن کے Line-Art سے تعلق رکھنے والا پروگرام یا اپلی کیشن (Application) ہے۔ اس کے باوجود، اس کے استعمال کنندگان میں جہاں زیادہ تر سول انجینئر ، آرکیٹکٹ ، میکانیکل / الکٹریکل انجینئر ، ایرو ناٹیکل انجینئر اور نقشہ ساز نظر آتے ہیں، وہیں مختلف پیشہ ورانہ شعبہ جات میں بھی اس کا استعمال عام ہے

 دیگر گرافکس پروگرام کے مقابلے میں آٹوکیڈ کی یہ انفرادیت ہے کہ ۔۔۔ اس کی سافٹ کاپی (یعنی dwg فائل) کا پرنٹ (یعنی ہارڈ کاپی) کاغذ پر نکال لینے کے بعد ہم بآسانی کاغذ پر بنی ڈرائنگ کی کسی بھی Scale سے پیمائش کر سکتے ہیں۔ مثلاً کسی کو اپنے گھر کا پلان تیار کرنا ہے اور وہ پلان اس کو A4 سائز کے کاغذ پر چاہئے ۔۔۔ تو مکان کے رقبے (Area) اور کاغذ کے سائز (A4; 297x210 mm) کو دھیان میں رکھتے ہوئے کوئی بھی مناسب Scale   پر ڈرائنگ بنائی جا سکتی ہے اور پرنٹ کرنے کے بعد کاغذ پر بنے ڈرائنگ کے حصوں کی بالکل درست پیمائش حاصل کی جا سکتی ہے

معیار اور مقدار ۔۔۔ آٹو کیڈ اِن دونوں کے معاملے میں کافی آگے ہے۔ مثلاً اگر ہم کو کسی گھر کا بنا بنایا پلان مختصر سی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ پرنٹ کر کے دینا ہے تو آپ منٹوں میں تبدیلی کا کام کرکے ڈرائنگ کا پرنٹ آؤٹ نکال سکتے ہیں۔ ہاتھ سے ڈرائنگ بنانے یعنی Manual Drafting میں جتنا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے   آٹوکیڈ کا استعمال اس کو ناقابل یقین حد تک کم کرتا ہے 

کورس کی خصوصیات

مکمل کورس اردو زبان میں ہے

یہ کورس بے ہنگم ٹٹوریلز پر مشتمل نہیں بلکہ سٹپ بائے سٹپ اک ترتیب و سلیقے کے ساتھ اسباق شامل کئے گئے ہیں

یہ کورس آپ کی جانب سے بطور تحفہ آپ کے دوستوں رشتہ داروں کے ہاں آپ کے بتائے ایڈریس پر گفٹ پکینک میں ارسال کیا جاسکتا ہے

مکمل کورس کی قیمت صرف پانچ ہزار روپے

آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی کورس آڈر کریں مجھہ سے  فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

مائکرو سافٹ ایکسس اردو زبان میں ڈی وی ڈی پیک







اگر آپ اپنی کمپنی کے ریکارڈ کی منجمنٹ کرنا چاہتے ہیں (کمپنی سے مراد یہاں سب کچھ ہے آپ کا کوئی بھی کاروبار کوئی شاپ کوئی چلتا پھرتا بزنس یا پھر کوئی بھی ایسا ادرہ جیسے سکول کالج مدرسہ جنرل سٹور یا پھر کلینک وغیرہ وغیرہ )
اگر آپ کوئی ایسا پروگرام چاہتے ہیں جس میں آپ تمام ریکارڈ کو ایک ترتیب اور سلیقے کے ساتھ منظم رکھہ سکیں اور حسب خواہش طریقے سے رپورٹ حاصل کرسکیں پیچیدہ تین اور زیادہ سے زیادہ ریکارڈ ہونے کے باوجود کسی بھی حوالے سے معلومات سکنڈز میں سرچ کرسکیں تو ایم ایس ایکسس پروگرام آپ ہی کیلئے ہے


اس وقت دنیا کے بڑے بڑے ادارے اس پروگرام کے تحت اپنا ریکارڈ منظم رکھتے ہیں

یہ پروگرام نہ صرف آپ کی درج بالا ضروریات کو بخوبی پورا کرتا ہے بلکہ اگر آپ اپنا کوئی کروباد وغیرہ نہیں رکھتے تو یہ پروگرام آپ کو با عزت آسان اور پر آسائش جاب دلاتا ہے


وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کی مانگ میں نہایت تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے خود بھی سیکھیں اور اس ڈی وی ڈی کورس کی مدد سے اپنے بچوں کو بھی سکھائیں

کورس کی خصوصیات

مکمل کورس اردو زبان میں ہے

کورس بے ہنگم ٹٹوریلز پر مشتمل نہیں بلکہ ترتیب وار سٹپ بائے سٹپ اسباق کے ذریعے سکھایا جاتا ہے

اس کورس کو کرنے کیلئے آپ کا بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہونا یا پھر انگلش پر عبور ہونا ہر گز ضروری نہیں

یہ کورس آپ کی جانب سے بطور تحفہ آپ کے دوستوں رشتہ داروں کے ہاں آپ کے بتائے ایڈریس پر گفٹ پکینک میں ارسال کیا جاسکتا ہے

مکمل کورس کی قیمت صرف پندرہ سو روپے

(یہ آفر ایک فروری تک ہے آفر ختم ہونے کے بعد مقررہ اصلی قیمت پچیس سو روپے ہوگی )

آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی کورس آڈر کریں مجھہ سے  فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے


0301-3350636


سکندر حیات بابا
Courses

Tuesday, 19 January 2016

ورڈ پریس سیکھیں مکمل کورس اردو زبان میں ڈی وی ڈی پیک




ورڈ پریس انٹرنیٹ صارفین کو آسان طریقہ سے ذاتی ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے

اسوقت دنیا کی بڑی بڑی ویب سائٹس ورڈ پریس پر بنائی گئی ہیں ویب ڈیزائننگ کیلئے یہ استعمال میں نہایت آسان اور طاقتور ٹول ہے

کورس کی خصوصیات

مکمل کورس اردو زبان میں ہے
تمام ویڈیوز بہترین رزلٹ کی حامل ہیں
یہ کورس بے ہنگم ٹٹوریلز کے بجائے سٹپ بائے سٹپ مرحلہ وار اسباق پر مشتمل ہے
کورس خریدنے کے بعد آپ کو ہماری آن لائن ہیلپ حاصل رہتی ہے
مکمل کورس صرف تین ہزار روپے
(یہ آفر ایک فروری تک ہے )

کورس حاصل کرنے کیلئے مجھہ سے  فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

Saturday, 16 January 2016

ایم ایس ایکسل مکمل کورس اردو زبان میں



 



کورس کے متعلق کچھ باتیں اور اسکی کچھ خصوصیات
..................................................................................................................................................................................................
 





ایم ایس  ایکسل ایک  سپریڈ شیٹ پروگرام ہے یعنی جسمیں کالم اور لائنز پر کام ہو اس کو مختلف قسم کے حسابی کام کے لیے استعمال کیا جاتاہے اور زیادہ تر اسکا استعمال اکاؤنٹگ کے شعبہ میں کیا جاتا ہے  اسکے علاوہ ہم اپنےروزمرہ کی خریداری یا پورے مہینے کا حساب کتاب بھی اسی میں کر سکتےہیں

ایم ایس  ایکسل  ایک ایسا پروگرام ہے جو ہر گھر اور کاروبار کی ضرورت ہے

ایم ایس ایکسل سیکھنے کے بعد آپ کیلئے جاب کے شاندار مواقع کھل جاتے ہیں

اس کورس کو خصوصی طور پر اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ساتھ کم پڑھے لکھے لوگ بھی اسے اچھی طرح سیکھ سکیں سمجھ سکیں اور بھر پور استفادہ کرسکیں

ایم ایس  ایکسل  صرف آپ ہی کے سیکھنے کی ضروری چیز نہیں بلکہ اس کورس کی مدد سے آپ اسے اپنے بچوں کو بھی سکھا سکتے ہیں (بلکہ ضرور سکھانا چاہئے تاکہ وہ آپ کی نگرانی میں کمپیوٹر کا مثبت استعمال سیکھ سکیں )

مکمل کورس اردو زبان میں

بہترین وڈیو کوالٹی

ہمیشہ ان شاء الله ہماری آن لائن ہیلپ

قیمت صرف پندرہ سو روپے

(یہ آفر صرف ایک فروری تک ہے )

آڈر کیلئے مجھہ سے  فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

بل بورڈ ڈیزائننگ کورس اردو زبان میں



جی ہاں اب آپ گھر بیٹھے نہایت آسانی کے ساتھ بل بورڈ ڈیزائننگ سیکھ سکتے ہیں

آپ نے سڑک کنارے بڑے بڑے بورڈ پینا فلکس اشتہارات ضرور دیکھ ہونگے
ایسے بڑے اشتہارات کی ڈیزائننگ ایک طرح کی الگ ہنر مندی ہے جو نارمل فوٹوشاپ میں کام کرنے سے آپ شاید بہتر طور پر کبھی نہیں سمجھ سکتے
اب  گھر بیٹھے نہایت آسانی کے ساتھ یہ کورس منگوا کر آپ یہ ہنر سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کرسکتے ہیں

کورس کی  خصوصیات

مکمل کورس اردو زبان میں ہے

کورس کو اسطرح ترتیب دیا گیا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ساتھ کم پڑھے لکھے لوگ بھی اس سے بھر پور استفادہ کرسکیں

یہ کورس بے  ہنگم تتوریلز پر مشتمل نہیں بلکہ ترتیب وار سٹپ بائے سٹپ آپ کو ایک ترتیب کے ساتھ سکھایا  جاتا ہے

تمام ویڈیوز بہترین کوالٹی میں بڑی سکرین پر بھی زبردست  رزلٹ 

مکمل کورس کی قیمت صرف پندرہ سو روپے

یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے (ایک فروری تک )

کورس ڈیٹیل

Lesson-01- Course introduction
Lesson-02- What your client wants
Lesson-03- Looking at the old work
Lesson-04- Ask for the samples
Lesson-05- How to charge the amount?
Lesson-06- Get the reference material from client
Lesson-07- Make your work clean
Lesson-08- Be in contact with people in your workflow
Lesson-09- Image Quality
Lesson-10- Design samples
Lesson-11- Starting project (new working space)
Lesson-12- Adding text in new work space
Lesson-13- Images for design
Lesson-14- Completing the design
Lesson-15- Finalizing file for print work flow
Lesson-16- Applying design image on site images
Lesson-17- File Printing process

کورس ڈی وی ڈی آڈر کیلئے مجھہ سے فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 


سکندر حیات بابا

Courses

ایم ایس ورڈ مکمل کورس اردو زبان میں





کورس کے متعلق کچھ باتیں اور اسکی کچھ خصوصیات
.....................................................................................................................................................

 




ایم ایس ورڈ کمپیوٹر کا نورانی قاعدہ ہے یعنی وہ پہلی چیز جسے سیکھ کر آپ کمپیوٹر کو سمجھ سکتے ہیں

ایم ایس ورڈ آپ کے روزمرہ کے کمپیوٹر کے کام کاج میں بہت مدد دیتا ہے
ایم ایس ورڈ سیکھنے کے بعد آپ بہت سی چیزوں کو بغیر استاد کے خود سمجھنے کے اہل ہوجاتے ہیں

ایم ایس ورڈ ایک ایسا پروگرام ہے جو ایک پانچ سال کے بچے کیلئے بھی اہم ہے اور ایک بڑے بزنس مین کیلئے بھی

اس کورس کو خصوصی طور پر اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ساتھ کم پڑھے لکھے لوگ بھی اسے اچھی طرح سیکھ سکیں سمجھ سکیں اور بھر پور استفادہ کرسکیں

ایم ایس ورڈ صرف آپ ہی کے سیکھنے کی ضروری چیز نہیں بلکہ اس کورس کی مدد سے آپ اسے اپنے بچوں کو بھی سکھا سکتے ہیں (بلکہ ضرور سکھانا چاہئے تاکہ وہ آپ کی نگرانی میں کمپیوٹر کا مثبت استعمال سیکھ سکیں )

مکمل کورس اردو زبان میں

بہترین وڈیو کوالٹی

ہمیشہ ان شاء الله ہماری آن لائن ہیلپ

قیمت صرف پندرہ سو روپے

(یہ آفر صرف ایک فروری تک ہے )

آڈر کیلئے مجھہ سے انباکس یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

Friday, 15 January 2016

ایک بہت ہی زبردست اور دھماکہ خیز آفر






کورل ڈرا ، فلیش ، فری ہینڈ ،فرنٹ پیج ،اور انپیج ، پانچ کورسز مکمل اردو زبان میں نہایت کم قیمت تفصیل کیلئے یہ مکمل پوسٹ پڑھیں 
.................................................................................................................................................

 
 کورل ڈرا ، فلیش ، فری ہینڈ ،فرنٹ پیج ،اور انپیج ،


قیمت صرف تین ہزار روپے

کورس کی خوبیاں

یہ تمام کورسز اردو زبان میں ہیں

ہر کورس کے ساتھ اس کا سافٹ ویئر بھی آپ کو دیا جائیگا

ہر کورس کا آوٹ لائن ٹیکسٹ بھی آپ کو دیا جارہا ہے

فری آن لائن ہیلپ کی سہولت بھی آپ کو حاصل ہوگی

تمام ویڈیوز بہترین کوالٹی میں ہیں

چھ کورسز کا یہ پیک صرف تعارفی طور پر اتنی کم قیمت میں دیا جارہا ہے آفر محدود مدت کے لئے ہے(پندرہ دنوں تک ) ورنہ ہر ایک کورس کی الگ الگ قیمت کم از کم ہزار سے پندرہ سو روپے ہوگی (تقریبا' ساڑھے چھ ہزار روپے آفر ختم ہونے کے بعد )

کورس پیک حاصل کرنے کیلئے مجھہ سے  فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
0301-3350636

شکریہ

سکندر حیات بابا
Courses

Thursday, 14 January 2016

سافٹ ویئرز کا خزانہ 6 ڈی وی ڈی کا جادوئی پیک




اس میں میں کیا کیا شامل ہے تفصیل کیلئے کم از کم ایک ایک ہزار الفاظ  پر مشتمل پانچ پوسٹ کرنا ہونگی میں کوشش کرونگا کہ ایک دو پوسٹ میں بتاسکوں
اس ڈی وی ڈی پیک میں ونڈو سیون الٹیمیٹ کے اکٹویٹڈ دونوں ورژن شامل ہیں 64 بٹ بھی اور 32 BIT بھی

اس ڈی وی ڈی پیک میں مائکروسافٹ آفس دوہزار سولہ مکمل اور وہ بھی اکٹویٹڈ شامل ہے یعنی کوئی ٹرائل وائل کا چکر نہیں

اس ڈی وی ڈی پیک میں Avast! Premier Antivirus [2016] بھی شامل ہے وہ بھی دوہزار انیس تک اکٹویٹڈ

اس ڈی وی ڈی پیک میں اڈوبی فوٹوشاپ سی سی دوہزار پندرہ وہ بھی نومبر دوہزار پندرہ کی اپڈیٹ کے ساتھ شامل ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اسکے ساتھ پیچ ٹول بھی شامل ہے یعنی کوئی پندرہ دن یا تیس دن کا ٹرائل نہیں

اس ڈی وی ڈی پیک میں اڈوبی السٹریٹر دوہزار پندرہ بھی شامل ہے وہ بھی دونوں ورزن 64 BIT بھی اور 32 BIT بھی

اس ڈی وی ڈی پیک میں ایکس سیون کورل ڈرا بھی شامل ہے سب سے لیٹسٹ ورژن تمام اپڈیٹ کے ساتھ
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ سب بھی بہت زیادہ ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں مزید پڑھیں

اس ڈی وی ڈی پیک میں سکائپ کے سب سے لیٹسٹ ورژن کا آف لائن انسٹالر بھی شامل ہے یعنی اب ونڈو کرنے کے بعد آن لائن اسے ڈاونلوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بس ایک منٹ میں انسٹال کرلیجئے
اس ڈی وی ڈی پیک میں الفا فولڈر لاکر نامی ایک سافٹ ویئر بھی شامل ہے ایک ایسا سافٹ ویئر جو صرف تین ایم بی کا ہے اور آپ بہت آسانی سے اسے یوز کرسکتے ہیں اسکے ذریعے آپ کسی بھی فولڈر کو لاک کرسکتے ہیں آپ کا لاک کیا ہوا فولڈر نہ تو کاپی کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے
(نوٹ یہ بہت آسان ہے پھر بھی ایک منٹ کا وڈیو ٹٹوریل وہ بھی اردو زبان میں اس کے استعمال سے متعلق بنا کر ڈال دیا ہے تاکہ آپ اچھی طرح اسے یوز کرسکیں )

اس ڈی وی ڈی پیک میں ایک ایسا سافٹ ویئر بھی شامل ہے جو کہ قران و حدیث کے حوالے سے سب سے بڑا آف لائن سرچ انجن ہے یعنی آپ اسمیں کوئی بھی لفظ لکھیں اور بغیر نیٹ کے صرف دو سکنڈز میں یہ سافٹ ویئر آپ کو اس لفظ سے متعلق قران مجید کی تمام آیات نکال دیگا اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان آیات کا اردو ترجمہ بھی پیش کردیگا

اور اگر آپ حدیث کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے مطلوبہ لفظ یا موضوع کے حوالے سے تمام احادیث وہ بھی حوالوں کے ساتھ سامنے لادیگا

آپ پڑھ کر تھک چکے ہیں تو پانی پی لیں ابھی تفصیل باقی ہے

اس ڈی وی ڈی پیک میں کیمٹیسیا وڈیو نام کا ایک سافٹ ویئر بھی شامل ہے اس سافٹ ویئر کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر کی سکرین ریکارڈ کرسکتے ہیں اور اس ریکارڈنگ کے دوران مائیک کا استعمال کرتے ہوۓ اپنی آواز بھی ریکارڈ کرسکتے ہیں اور مزید یہ کہ کمپیوٹر میں بھی کوئی چیز پلے کرکے سکرین ریکارڈنگ کے ساتھ اس آواز کو بھی ریکارڈ کرسکتے ہیں صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ریکارڈنگ کے بعد وڈیو میں اپنا نام وغیرہ بھی لکھہ کر ایڈ کرسکتے ہیں
اس ڈی وی ڈی پیک میں ایزی ڈیٹا ریکوری کے نام سے ایک ایسا جادوئی سافٹ ویئر بھی شامل ہے جو چند ایم بی کا ہے لیکن اسکے ذریعے آپ نہایت آسانی کے ساتھ اپنی ہارڈ ڈسک سے تمام ڈیلیٹ یا فارمیٹ شدہ ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ہارڈ ڈسک ہی نہیں اپنے میموری کارڈ سے بھی پرانے سے پرانا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں بے فکر رہیں یہ سافٹ ویئر ڈیٹا نکالنے کے بعد اسے آپ کی ہارڈ ڈسک میں منتقل کرنے کیلئے آپ سے پیسے نہیں مانگے گا
اس ڈی وی ڈی پیک میں مشہور زمانہ ڈاونلوڈر آئی ڈی ایم بھی شامل ہے وہ بھی کریک کے ساتھ یعنی کوئی ٹرائل نہیں مستقل استعمال کریں

اس ڈی وی ڈی پیک میں میڈیا کوڈر نام کا ایک ایسا سافٹ ویئر بھی شامل ہے جو کہ آپ کی آڈیو وڈیو کسی بھی فائل کو کسی بھی دوسرے فارمیٹ میں کنورٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے یاد رکھیں اس کے بھی دونوں ورزن شامل کیے گئے ہیں یعنی 64 بٹ بھی اور 32 بٹ بھی

ایک گلاس پانی مزید پینے کے بعد اور پڑھیں 

اس ڈی وی ڈی پیک میں انپیج دوہزار گیارہ بھی شامل ہے جسکے تعارف کی غالبا' ضرورت ہی نہیں
اس ڈی وی ڈی پیک میں ٹیم ویور کا لیٹسٹ ورژن بھی شامل ہے آڈیو ایڈیٹنگ کا سب سے بہترین اور آسان ٹول آڈیسٹی بھی شامل ہے

اس ڈی وی ڈی پیک میں آف لائن بھی سکرین شاٹ لینے کیلئے لائٹ شوٹ نامی ایک سافٹ ویئر شامل ہے اسکے علاوہ سی ڈی اور ڈی وی ڈی بنانے کیلئے پاور آئی ایس او کا لیٹسٹ ورژن اور پی ڈی ایف کتابیں پڑھنے کیلئے پی ڈی ایف ریڈر بھی شامل ہے

اس ڈی وی ڈی پیک میں معروف میڈیا پلئیر VLC کا لیٹسٹ ورژن بھی شامل ہے دونوں طرح کے 64 BIT بھی اور 32 BIT بھی

اس ڈی وی ڈی پیک میں یونی کوڈ سے انپیج اور انپیج فارمیٹ سے یونی کوڈ فارمیٹ میں ٹکسٹ کنورٹر بھی شامل ہے صرف ایک کلک سے اپنے ٹیکسٹ کو کنورٹ کردیں دوبارہ ٹائپ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

اس ڈی وی ڈی پیک میں اردو کے آٹھ سو خوبصورت فونٹ بھی شامل ہیں

مزید اس ڈی وی ڈی پیک میں فائر فوکس کا تازہ ترین ورژن جو آپ آف لائن تین منٹ میں انسٹال کرسکتے ہیں اور Opera براؤزر کا تازہ ترین آف لائن انسٹالر بھی شامل ہے

ان تمام سافٹ ویئرز کے علاوہ بھی مزید چالیس سافٹ نہایت کار آمد اور ہر کمپیوٹر کیلئے ضروری سافٹ ویئر شامل ہیں (لکھتے لکھتے انگلیاں درد کرنے لگی ہیں )

چلیں سافٹ ویرز کی تفصیل کیلئے تو شاید دوسری پوسٹ لکھہ دوں

اس ڈی وی ڈی پیک میں صرف سافٹ وئیرز ہی نہیں بلکہ ہائی کوالٹی پچاس اردو کتابیں بھی شامل ہیں جن میں ناولز سفرنامے افسانے تاریخی کتب وغیرہ ہر کٹگری سے کتابیں شامل ہیں

ان کتابوں میں شہاب نامہ ، جہاں دیدہ ، پیر کامل ،راجہ گدھ ، اداس نسلیں ، آگ کا دریا ، جنت کے پتے ، چلتے ہو تو چین کو چلئے ، دیکھ لیا امریکہ ،کلاش کا سفر ، ماسکو کی سفید راتیں ،عجائبات عالم اور اسطرح کی دیگر بڑی کتب شامل ہیں

یہ پیک دوماہ کی دن رات محنت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے اور اسمیں موجود بہت سے سافٹ وئیرز وغیرہ مارکیٹ میں یا تو سرے سے دستیاب ہی نہیں یا پھر وہ ٹرائل ورژن ہوتے ہیں جو ٹرائل ورژن نہیں تو بھی مارکیٹ کی صورتحال یہ کہ ایک سافٹ ویئر کیلئے تین ڈی وی ڈی خریدنے کے بعد بھی ا ڈی وی ڈیز کا چل جانا معجزہ معلوم ہوتا ہے لیکن اس پیک میں آپ کو انشاء الله کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملے گی

اس پیک کی کوئی قیمت نہیں لیکن مستحق بچوں کی فری تعلیم کیلئے آپ صرف ایک ہزار روپے ہدیہ کرسکتے ہیں یہ پیسے نیو جنریشن اکیڈمی کے ساتھ آپ کا تعاون ہے جس کے سبب انشاء الله ہمارے ہاں آن لائن و آف لائن مزید مستحق لوگ مستفید ہونگے اور اپنی علم کی پیاس بجھائنگے

اس مشن میں ساتھ کیلئے آپ سے زیادہ سے زیادہ حسب استطاعت تعاون کی درخواست کی جاتی ہے
ڈی وی ڈی پیک حاصل کرنے کیلئے مجھہ سے انباکس یا پھر درج زائل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

03013350636

سکندر حیات بابا
Courses

السٹریٹر مکمل کورس اردو زبان میں


 السٹریٹر مکمل کورس اردو زبان میں  گھر بیٹھے  سیکھیں تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں 


........................................................................................................................................


 



وہ حضرات جو جاب کرتے ہیں یا وہ خواتین جو گھر سے زیادہ دور کہیں انسٹیٹیوٹ وغیرہ نہیں جاسکتیں ان کے لئے ایک بہترین تحفہ

اس مکمل کورس کی خصوصیات درج ذیل ہیں

اس کورس کی تمام ویڈیوز ایچ ڈی کوالٹی میں ہیں یعنی اگر آپ اسے بیالیس اینچ کی ایل ای ڈی پر دیکھیں تو بھی سکرین صاف اور واضح نظر آئیگی
اس کورس کی پروجکٹس فائلز بھی ڈی وی ڈی پیک میں شامل ہیں

اس ڈی وی ڈی کے ساتھ آپ کوالسٹریٹر  سافٹ ویئر بھی دیا جارہا ہے یعنی آپ کو سافٹ ویئر الگ سے ڈاونلوڈ کرنے یا خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں

یہ کورس  مکمل طور پر اردو زبان میں ہے آپ کو اگر انگلش نہیں آتی تو بھی آپ اس کورس سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں

اس ڈی وی ڈی پیک کو لاک نہیں کیا گیا یعنی آپ مکمل کورس اپنی ہارڈ ڈرائیو میں کاپی کرکے تسلی سے دیکھ سکتے ہیں بار بار ڈی وی ڈی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں اور اسطرح ڈی وی ڈی کے خراب ہونے کا بھی کوئی ڈر نہیں

اور س سے اہم بات اگر آپ کو کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہو تو آپ اس کورس کے حوالے سے میری آن لائن کلاس میں آکر لائیو مدد حاصل کرسکتے ہیں وہ بھی بالکل فری

یاد رکھیں یہ ڈی وی ڈی پیک آپ کی جانب سے آپ کے بچوں کیلئے آپ کیلئے اور آپ کے دوستوں رشتہ داروں اساتذہ اور سٹوڈنٹس کیلئے ایک بہترین گفٹ پیک ہے آپ جسے گفٹ کرینگے یقینا' وہ اسے نفع بخش پائیگا

آپ کی جانب سے آپ کے بتائے ایڈریس پر اسے گفٹ پیک میں ٹی سی ایس کیا جاسکتا ہے

مکمل کورس کی قیمت صرف  تین  ہزار روپے
آفر محدود مدت کیلئے

آڈر کیلئے مجھہ سے فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

اینڈرائڈ میجک پیک


اگر آپ کے پاس سمارٹ فون ہے تو یہ ڈی وی ڈی آپ کی ناگزیر ضرورت ہے تفصیل کیلئے یہ پوسٹ دیکھیں 






.........................................................................................................


اینڈرائڈ میجک پیک کیا ہے ؟

میرا دعوی ہے کہ اس پیک کے بغیر آپ کا موبائل کتنا بی قیمتی کیوں نہ ہو محض ایک ڈبہ  اور  کھلونا  ہے

اینڈرائڈ میجک پیک دراصل پچاس ایسی اپلیکیشن  کا مجموعہ ہے جو  تیرہ  لاکھ فری ایپس سے چنی گئیں ہیں

اب سوال یہ ہے کہ آخر اس ڈی وی ڈی پیک کو کیوں خریدا جائے جبکہ یہ تمام اپلیکشنز پلے سٹور سے بھی  آپ لوگ ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں

نمبر ایک ؛ ان تمام  اپلیکیشنز کے نام آپ کو درج ذیل دیئے جارہے ہیں لیکن پھر بھی آپ کیلئے انہیں ڈھونڈنا اور ڈھونڈ کر ڈاونلوڈ و انسٹال کرنا بالکل آسان نہیں
کیوں ؟

کیوں کہ پلے سٹور میں ایک ہی نام کی یا ملتے جلتے ناموں کی کیی ساری اپلیکشنز دستیاب ہوتی ہیں  آپ کو مطلوبہ اپلیکشن ڈھونڈنا  بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے
اور پھر اگر آپ ڈھونڈ بھی لیتے ہیں تو بھی اسے ڈاونلوڈ کرنا آسان نہیں یہ آپ کی  نیٹ سپیڈ پر بھی منحصر ہے اور آپ کی ریم اور پروسیسر پر بھی
بعض اپلیکیشن بہت زیادہ وزن کی ہوتی ہیں سلو نیٹ پر انہیں ڈاونلوڈ کرنا مصیبت سے کم نہیں اور بار بار ڈاونلوڈ کرنا بہت مشکل کام

جبکہ درج ذیل تمام ایپلیکیشنز پہلے سے ڈاونلوڈ شدہ حالت میں آپ کو ملینگی آپ صرف ایک کلک سے انہیں انسٹال کرسکتے ہیں وہ بھی چند سکینڈز میں
آپ کو اس پیک میں جو اپلیکیشنز دی جارہی ہیں ان میں سے ہر ایک ایپ الگ نمایاں اور ممتاز خوبی رکھتی ہے

تمام اپلیکیشنز کی خوبیاں ایک ایک کرکے تفصیل کے ساتھ آپ کو لکھی ہوئی دی جائینگی اسکے علاوہ انہیں انسٹال  کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ بھی ساتھ دیا جارہا ہے

اس پیک کی ایک سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اگر خدا نخواستہ کبھی بھی کسی بھی وجہ سے آپ کے سیٹ میں کوئی مسلہ ہوتا ہے اور آپ کو فوری طور پر نیٹ کی سہولت بھی دستیاب نہیں یا نیٹ تو ہے لیکن آپ یہ سوچ سوچ کر پریشان ہیں کہ سیٹ کو اگر ری سیٹ کردیا تو تمام ایپس دوبارہ ڈاونلوڈ و انسٹال کرنا ہونگی تو اس پیک کی موجودگی میں آپ کو اس بات کیلئے پریشان ہونے کی قطعآ' ضرورت نہیں  بے فکری سے سیٹ کو ری سیٹ مار دیں اور دس پندرہ منٹ میں دوبارہ تمام ایپس بغیر نیٹ کی جنھجٹ کے دوبارہ انسٹال کرلیں

چلیں اب اس سے پہلے کے پیک میں موجود تمام ایپس کا تفصیلی تعارف آپ سے کرواؤں ان کی  خوبیوں سے آپ کو آگاہ کروں دو باتیں آپ کو بتادیتا ہوں
نمبر اک اس ڈی وی ڈی پیک کی قیمت صرف ایک ہزار روپے ہے

اور نمبر دو آپ درج ذیل تفصیل پڑھنے سے پہلے پانی کا جگ قریب رکھہ لیں مجھے یقین ہے ایک ہی نشست میں پڑھتے پڑھتے آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی
کچھ ایپس کی تفصیل درج ہے کچھ تفصیل ڈی وی ڈی پیک کے ساتھ

ڈی وی ڈی پیک کیلئے مجھہ سے انباکس یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
0301-3350636


نمر ایک ؛
Google Translate
گوگل ٹرانسلیٹ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک ترجمہ کرنے والی ایپ ہے ،یہ ایپ بہت ہی سادہ انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے اور وزن بھی تقریبا' نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ اس ایپ کے ذریعے اردو سمیت دنیا کی پچاس بڑی زبانوں کا آپس میں ترجمہ حاصل کرسکتے ہیں ،یوزر فرینڈلی انٹر فیس کے ساتھ یہ ایپ آپ] کے لئے بہت ہی زیادہ کار آمد ثابت ہوسکتی ہے کہ کے آپ اپنے ترجمہ کو وہیں سے براہ راست فیس بک ،ٹویٹر ،گوگل پلس ،سکائپ یا سوشل میڈیا کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر شئیر کرسکتے ہیں بلکہ اگر اسے اپنے پاس کاپی کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں اس ایپ کی سب سے بڑی ایک اور خوبی کہ دوسری زبان کا ترجمہ آڈیو کی صورت بھی آپ سن سکتے ہیں جس سے آپ اس زبان کا ٹھیک تلفظ بھی سیکھ سکتے ہیں ،

نمبر دو ؛
MultiLing Keyboard
موبائل میں ہر جگا اردو لکھنے کیلئے شاید ہی کوئی اس سے زیادہ بہتر ایپ دستیاب ہو یہ مکمل طور پر فری ہے اس میں اور بھی بہت سی زبانیں ہیں انسٹالیشن کے بعد جب پہلی بار ایپ اوپن ہوتی ہے آپ باقی ساری زبانوں کو ان چیک کرکے صرف اردو اور انگلش کو رہنے دیں یا پھر جو بھی اور زبان آپ رکھنا چاہیں اس میں پنجابی اور پشتو کی بورڈ تک دستیاب ہے ،انسٹالیشن کے بعد تمام دیگر اور ڈیفالٹ کی بورڈ کو ڈسیبل کردیں اور صرف اسے آن رہنے دیں ایک زبان سے دوسری زبان کے کی بورڈ کو منتخب کرنے کیلئے سپیس بار کو ٹیپ کئے رکھیں ،

نمبر تین ؛

Clipper - Clipboard Manager
اکثر اوقات ہمیں کوئی لنک یا ٹیکسٹ وغیرہ کاپی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ،موبائل میں یہ کام ڈیسک ٹاپ کی طرح آسان نہیں ہوتا ،لیکن اگر یہ ایپ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو آپ کا مسلہ ختم ، اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد کہیں سے بھی ٹیکسٹ وغیرہ کو کاپی کرنے کیلئے ٹیکسٹ پر کچھ دیر تک ٹیپ کریں آپ کے پاس سلکٹ کرنے کا آپشن آجائیگا اس کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ اپنے مطلوبہ حصے کو سلکٹ کریں اور کاپی کرلیں ،آپ ایک ہی وقت میں یکے بعد دیگرے بہت سی الگ الگ جگہوں سے بھی مواد کو کاپی کرسکتے ہیں ،اب جہاں پیسٹ کرنا ہو وہاں خالی جگہ پر دو سکینڈ ٹیپ رکھیں اور پیسٹ کے آپشن پر کلک کردیں ،

نمبر چار ؛
Truecaller
یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز ایپ ہے ،اگر یہ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو اسکے بعد کوئی شخص آپ کیلئے انجان نہیں رہتا ،یعنی اگر کوئی شخص آپ کے پاس فون بک وغیرہ میں ایڈ نہ بھی ہو تو بھی کال آنے کی صورت میں کال کرنے والے کا نام اور ملک یا شہر آپ کے فون پر لکھا نظر آئیگا میرے ذاتی تجربہ کے مطابق ستر فیصد لوگوں کے نام تو یہ ایپ بتادیتی ہے ،

نمبر پانچ ؛
PhotoFunia
وزن میں ہلکی پھلکی یہ ایپ کسی جادو سے کم نہیں ، آپ اسے انسٹال کریں ،کسی کی بھی تصویر بنائیں اور سینکڑوں زبردست فریمز میں سے کوئی بھی منتخب کریں یہ ایپ آپ کی تصویر کو اس فریم میں اسطرح سیٹ کردیگی کہ آپ خود حیران رہ جائیںگے ،


ایپ نمبر چھ
Automatic Call Recorder
یہ ایک مکمل طور پر فری ایپ ہے ،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ دوران کال دوطرفہ گفتگو کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اسکی سب سے بڑی خوبی یہ کہ مکمل طور پر آٹو میٹکلی کام کرتی ہے یعنی آپ کو ہر بار کوئی کال ریکارڈ کرنے کیلئے بٹن آن آف کرنے کی ضرورت نہیں ،یہ آپ کی تمام کالز ریکارڈنگ کا تاریخ اور وقت کے ساتھ مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھتی ہے ،اور اسکی ریکارڈنگ کسی بھی طرح کال کی کوالٹی پر اثر انداز نہیں ہوتی ،سب سے بڑی بات کہ اسکی ریکارڈنگ کا وزن بہت کم ہوتا ہے دس پندرہ منٹ کی گفتگو بھی بمشکل دو تین ایم بی جگہ لیتی ہوگی

ایپ نمبر سات
Fake Call & SMS
یہ بھی جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے فیک کال یا ایس ایم ایس کیلئے استعمالی جاتی ہے ، آپ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اس میں کوئی بھی خاص نمبر یا نام ایڈ کریں اس مخصوص وقت پر آپ کو اس نام یا نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہوجائیگا اسکی بڑی خوبی یہ ہے کہ آنے والی فیک کال کو آپ رسیو بھی کرسکتے ہیں اور جھوٹی موٹی بات کرنے کا تاثر بھی دے سکتے ہیں یا پھر یہ کہ کسی خاص اوقات کار میں کسی کی طرف سے اپنی مرضی کے پیغام کے ساتھ کوئی فیک میسج بھی وصول کرکے کسی کو حیران کرسکتے ہیں ، اس ایپ ک ذریعے آئی کال یا میسج کا ریکارڈ بالکل نارمل طریقے سے شو ہوتا ہے یعنی آپ کے علاوہ کوئی نہیں جان سکتا کہ وہ میسج یا کال فیک ہے ،(میں صرف بطور فن اس کا ذکر کر رہا ہوں اسکا صحیح و غلط استعمال آپ شرعی اخلاقی و قانونی طور پر خود بہتر سمجھتے ہیں )

ایپ نمبر آٹھ
MapFactor: GPS Navigation
ویسے تو جی پی ایس کیلئے تقریبا' ہر اینڈ ڈرائیڈ فون میں گوگل میپ بائے ڈیفالٹ شامل ہوتا ہی ہے لیکن اس کی خامی یہ ہے کہ وہ استمعال میں خواہ مخاہی نسبتا'' زیادہ مشکل محسوس ہوتا ہے جبکہ وہ کام بھی تب ہی کرتا ہے جب نیٹ کسی نہ کسی صورت دستیاب ہو ،جبکہ مذکورہ ایپ ایک تو نہ صرف یہ کہ نہایت آسان ہے بلکہ اس میں موجود ایک آپشن کے ذریعے آپ اپنے شہر کا نقشہ ایک بار ڈاونلوڈ کرلیں پھر نیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ آپ کو رستہ دکھآئیگی ،آپ جی پی ایس کو آن کریں یہ فورا' آپ کو آپ کی لوکیشن سے آگاہ کرتی ہے پھر آپ منزل کا اندراج کریں یہ آپ کو دستیاب تمام روٹ سے آگاہ کردیتی ہے بلکہ آواز کے ذریعے بھی آپ کو گائیڈ کیا جاتا ہے کہ آگے موڑ پر آپ مڑ جائیں سب سے بڑی بات ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ بالکل فری ہے

ایپ نمبر نو
Urdu Columns
انٹرنیٹ اور ویب کے دور میں آج کل نیا اخبار بھی باسی معلوم ہوتا ہے لیکن اخبار کے ایڈ یٹوریل پیج کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے ،اب مصیبت یہ کہ آپ کے پسندیدہ کالم نگار سب ایک ہی اخبار میں نہیں لکھتے اور آپ تمام اخبارات بھی ایک ایک کالم کیلئے نہیں خریدنا چاہیںگے تو ایسے میں یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ،اس ایپ کو انسٹال کریں تمام کالم نگاروں کی لسٹ نہایت سلیقے سے آپ کے سامنے ہوگی جس شخص کا بھی کالم پڑھنا چاہیں اس کے نام کو ٹیپ کریں اس کے تمام پرانے کالمز کے ساتھ ساتھ تازہ ترین کالم بھی آپ کے سامنے ہوگا ، یہ ایپ بھی بالکل فری ہے

ایپ نمبر دس
3G Packages – Pakistan
تمام موبائل نیٹ ورک کے تھری جی ریٹ و پیکجز اس ایپ میں نہایت سلیقہ و ترتیب سے رکھے گیے ہیں ، تمام تر پیکجز اور ان کے ریٹ ہمیشہ اپڈیٹ رہتے ہیں ،اگر آپ کو کوئی بھی روزانہ ہفتہ وار یا ماہانہ پیکج پسند ہو تو نہ صرف یہ ایپ اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار بتاتی ہے بلکہ اس پیکج پر موجود بٹن کو ٹیپ کرنے سے بھی وہ پیکج آپ حاصل کرسکتے ہیں یہ ایپ بھی بالکل فری ہے


ایپ نمبر گیارہ 

(clean inbox)

باہر کا تو مجھے نہیں پتہ لیکن اگر آپ  پاکستان میں ہیں اور یہاں کی کوئی بھی سم استعمال کرتے ہیں پھر چاہے وہ کسی بھی نیٹ ورک کی ہو تو سم کمپنی کی جانب سے بے تحاشہ میسجز سے ضرور وحشت زدہ  اور پریشان ہونگے بندہ ہیلپ لائن پر ایک نہیں ہزار بار کہدے لیکن ان کی طرف سے  یہ   نامعقولیت کا سلسلہ نہیں تھمتا ، مختلف پیکجز اور انعامی سکیموں پر مشتمل  ایس ایم ایس کی بھر مار کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بندہ کار آمد اور ضروری ایس ایم ایس مس کردیتا ہے ، یہ مکمل طور پر فری اور بالکل ہلکی پھلکی  ایپ انسٹال کریں  ایسے تمام میسجز سے ہمیشہ کیلئے آپ کی جان چھوٹ جائیگی ،

ایپ نمبر بارہ
(azar )
کیا دور تھا بچپن میں جب ہم کہانیاں سنتے تھے کہ کیسے ایک جادو گر  آئینہ نکالتا اور اس میں دیکھتے ہوۓ دنیا میں کسی بھی جگہ مطلوبہ شخص سے مخاطب ہوجاتا،  آج کے دور میں وڈیو کال کوئی اتنی بڑی بات نہیں ، درجنوں  ایسی ایپس موجود ہیں جو بالکل فری یہ سہولت فراہم کرتی ہیں لیکن یہ ایپ ان سب میں بالکل ممتاز  ہے اور اسکی وجہ اس ایپ کا زبردست اور جادوئی  طریقہ کار ہے ، سکائپ ،وائبر وغیرہ میں ہم پہلے کسی کی آئی ڈی حاصل کرتے ہیں اور پھر ان سے رابطہ کرتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ یہ کہ پچھلے زمانے میں یاہو کا چیٹ روم ہوا کرتا تھا جہاں سے ہم کسی کو بھی کال کرسکتے تھے لیکن یہ ایپ  ان سب سے مختلف ہے ،آپ اسے انسٹال کریں اور ایپ کو اوپن کرنے کے بعد صرف ایک یوزر نیم دیں ،اسکے بعد سکرین کو  بائیں  طرف سوائپ کریں پوری دنیا سے کوئی بھی شخص جو اس ایپ کو یوز کر رہا ہو خود کو آپ کے روبرو پائیگا  ،اگر کسی شخص سے بات نہ کرنی ہو تو دوبارہ سکرین کو  بائیں  طرف  سوائپ  کریں دو سکینڈ میں نیا بندہ آپ کے سامنے ہوگا ،کبھی پاکستان ،کبھی یورپ کبھی افغانستان ،دنیا بھر کے مختلف گوشوں سے بزریعہ وڈیو لوگ آپ سے جڑتے جائیںگے جو بندہ دوستی کے قابل لگے آپ اسے فرینڈ لسٹ میں شامل بھی کرسکتے ہیں ورنہ بغیر فرینڈ بنائے بھی دنیا بھر میں بکھرے ہوۓ  ہزاروں لاکھوں لوگوں سے روزانہ وڈیو بات چیت  کی جاسکتی ہے ،

ایپ نمبر  تیرہ
 camscaner
اس  فری ایپ کے بارے میں جب میں نے گوگل پلے سٹور پر پڑھا تو اسے کئی  دنوں تک ڈاونلوڈ کرنے سے احتراز کرتا رہا ،اسکی وجہ یہ تھی کہ میں سوچتا کیمرے  کے ذریعے کوئی ڈاکومنٹ کتاب وغیرہ سکین کرنے کی بات سوائے حماقت کے اور کچھ نہیں ، سکینر نہ ہو تو بندہ سیدھے سیدھے اپنے ڈاکومنٹ کی تصویر بنا لے  سکین کرنا اور کیا ہوگا بھلا ؟ لیکن جب میں نے اسے ڈاونلوڈ کیا اور پھر ایک کتاب کا پیج اس ایپ کے ذریعے سکین کیا تو رزلٹ دیکھ کر حیران رہ گیا ،کمپیوٹر کے ساتھ جڑے کسی مہنگے سکینر جیسا رزلٹ واقعی ناقابل یقین بات تھی ، اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بہت تیز رفتار اور سادہ ہے ،کوئی پیچیدگی نہیں ،اور سکین کرنے کے بعد اس میں جو مختلف موڈز کا آپشن ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ، بہرحال آزمائش شرط ہے .

ایپ نمبر چودہ
(tapvpn )
مکمل طور پر فری اس  ایپ کو انسٹال  کرکے رن کریں اور اپنے براوزر سے  بغیر کسی روکاوٹ کے بشمول یوٹیوب کسی بھی بلاکڈ ویب سائٹ کو وزٹ کریں ، کوئی الجھن نہیں ،کوئی پیچیدگی نہیں ،وزن میں کم ،کارآمد اور آزمودہ

ایپ نمبر پندرہ
(Ditty for Messenger)
یہ ایک بہت ہی دلچسپ ایپ ہے اور سچ پوچھیں تو اسکی خوبی دیکھتے ہوۓ حیران ہوں کہ یہ بھلا  فری  کیونکر ہے ،اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اوپن کریں ،اس میں بہت سارے گانوں کی تھیمز ہیں ،آپ ان میں سے کوئی ایک سلکٹ کریں ،اور ٹیکسٹ کی  جگہ  پر کوی بھی پیغام لکھیں یہ  ایپ آپ کے ٹیکسٹ پیغام کو اس گانے کی صورت آپ کو پیش کردیتی ہے وہ بھی چند سکینڈز میں ،اب آپ اس گانے کو چاہیں تو وہیں سے کسی بھی سوشل نیٹ ورک پر شیئر کرسکتے ہیں یا پھر چاہیں تو اسے اپنے موبائل میں بھی سیو کرسکتے ہیں ، جس خوبی اور کمال کے ساتھ یہ آپ کے ٹیکسٹ کو گیت میں ڈھالتی ہے وہ واقعی لاجواب ہے ،

  
ایپ نمبر  سولہ

(sms scheduler)

اگر آپ کسی کو کسی خاص وقت میں ایس ایم ایس کرنا چاہتے ھیں لیکن آپ کو ڈر ھے کہ آپ کو یاد نہیں رہے گا یا پھر وہ خاص وقت جاب پر آپ کی مصروفیت یا پھر آپ کے آرام کا ھو تو پریشان ھونے کی ضرورت نہیں اس مکمل فری ایپ کو انسٹال کریں کسی کو بھی کوئی ایس ایم ایس شڈول کرکے سینڈ کردیں مقررہ وقت پر ایس ایم ایس آپ کی طرف سے خود بخود آپ کے سیٹ کیے گئے نمبر پر سینڈ ھوجائگا. اس ایپ کا وزن نہ ھونے کے برابر ھے اور ایک وقت میں آپ جتنے چاہے نمبرز پر جتنے چاہے ایس ایم ایس شڈول کرسکتے ھیں.

ایپ نمبر  سترہ
(cram)

ہوسکتا ھے آپ کے موبائل کا کیمرہ بہت اچھا ھو جو کہ اچھی بات ھے لیکن کیمرہ جتنا اچھا ھوگا اور تصویر جتنی صاف ھوگی تصویر کا وزن بھی اتنا ہی زیادہ ھوگا اور جب آپ وہ تصویر یا ایک سے زائد تصاویر کسی کے ساتھ شیئر کرنا چاہنگے تو زائد وزن کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوسکتے ھیں ایسے میں یہ جادوئی ایپ آپ کی مددگار ھوگی اسے انسٹال کریں یہ تین سے چار سیکنڈز میں آپ کی تصویر کا.وزن ستر سے اسی فیصد کم کردیتی ھے اور مزے کی بات یہ کہ تصویر کے رزلٹ پر زرہ برابر بھی فرق نہیں پڑتا استعمال میں نہایت آسان ھے

ایپ نمبر اٹھارہ

(heads up notification)

اس فری ایپ کو انسٹال کرکے آپ اینڈرائڈ کے روایتی نوٹیفکیشن کے انداز کو بدل سکتے ھیں آپ کو آپ کی مرضی کی تمام ایپس کی نوٹیفکیشن موبائل ہیڈ پر ملینگی وہ بھی اسطرح کہ چاہے آپ کوئی گیم کھیلنے میں مصروف ھوں یا کوئی وڈیو دیکھنے میں آپ کسی اہم نوٹفکیشن کو مس نہیں کرینگے اور آپ چاہیں تو آنے والے نوٹفیکیشن کو کلوز کرسکتے ھیں یا اسکےلیے کوئی وقت بھی سیٹ کرسکتے ھیں کہ وہ ایک سکنڈ دو یا پھر پانچ سکنڈز بعد خود ہی غائب ھوجائے.

ایپ نمبر  انیس

(smart phone lock)

آپ نے ہر طرح کے فون لاک دیکھے ھونگے لیکن سمارٹ فون لاک صرف نام ہی کا سمارٹ نہیں واقعی ایک سمارٹ لاکر ھے کیوں کہ یہ خود کار طریقے سے ہر ایک منٹ بعد آپ کا کوڈ چینج کرتا رہتا ھے اس میں دو طرح کے لاک ہیں نمبر ایک آف سیٹ لاک، یہ طریقہ منتخب کرنے کے بعد آپ ایک سے لیکر دس تک کوئی بھی ایک نمبر منتخب کریں اور اسے پلس یا مائنس میں سیٹ کردیں اسکے بعد اوکے کردیں اب جب بھی فون کو ان لاک کرنا ھو تو موبائل کی گھڑی میں جو بھی ٹائم ھورہا ھوگا اس میں سے اپنے عدد کو مائنس کردیں مثلا" میں نے دس پلس منتخب کیا تھا اب گھڑی میں پورا ایک بج رہا ھے تو میرا پاسورڈ ھوگا. )
(0110)
دوسرا طریقہ ھے ریورس ٹایم یعنی موبائل کی گھڑی میں جو بھی وقت ھوگا اسے الٹا کرکے لکھیں وہ آپ کا پاسورڈ ھوگا جیسے کہ وقت ھو ایک پینتالیس کا تو پاسورڈ ھوگا
( 5410)
ھے نا کمال کی ایپ مزید تفصیل سے سمجھنے کیلئے اسے انسٹال کیجیے اس میں ٹٹوریل موجود ھے

ایپ نمبر بیس

( dosron per jado karin)

اس ایپ سے آپ کو لگے گا یہ کوئی جادو کے متعلق ایپ ھے لیکن ایسا نہیں یہ بک ایپ ھے ایک اردو کتاب جو کسی جادو سے کم نہیں آپ اسے ضرور ڈاونلوڈ کریں مجھے دعائیں دینگے اسکا وزن بالکل کم ہے نہ ھونے کے برابر، موضوع شخصیت کو سنوارنا، خوبی ٹیکسٹ کو چھوٹا بڑا رکھنے پر مکمل اختیار، جسکی وجہ سے پڑھنے میں کوئی دشواری نہیں ھوتی ایک ہی نشست میں پڑھے جانے کے قابل .



ایپ نمبر اکیس   (snapi)

بعض لوگ سیلیفی کے بہت زیادہ شوقین ھوتے ھیں اور وہ اسکا کوئی بھی موقع ھاتھ سے جانے نہیں دیتے. لیکن سیلفی بنانا کچھ اتنا زیادہ آسان کام بھی نہیں کبھی کبھی کسی خاص زاوئے سے تصویر بنانے کے دوران آپ کو کیمرے کا بٹن ٹچ کرنا بھی دشوار ھوجاتا ھے اور اگر کوشش کرکے بٹن ٹیپ کربھی دیا جائے تو سیلفی کا وہ مخصوص زاویہ خراب ھوجاتا ھے اسی مسلے کے پیش نظر مہنگی سیلفی سٹکس منظر عام پر آئیں لیکن وہ بھی اتنی زیادہ کارآمد ثابت نہ ہوسکیں یہ ایپ ایسے ہر مسلے کا آخری حل ھے آپ کسی بھی خاص زاوئیے پر موبائل رکھیں تصویر لینے کےلیے ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں ھے کیمرے کے سامنے اپنا ھاتھ لائیں کیمرہ آپ کے ھاتھ کو سکین کرے گا آپ مٹھی بند کرکے اسے اشارہ کریں تین سکینڈ کا ایک ٹائمر آن ھوجائگا آپ اپنی پوزیشن لیں خودکار طریقے سے تصویر کیلیے بٹن ٹیپ ھوجائگا یہ کیمرہ ایک دو نہیں بلکہ تیرہ فٹ دور سے آپ کے ھاتھ کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے

ایپ نمبر بائیس
(wps office)

اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ھیں بابا جی موبائل کیلیے کوئی ایم ایس آفس ٹائپ کی چیز ھے تو بتائیں ، تو لیجیے جناب ایم ایس آفس ٹایپ کی چیز نہیں بلکہ مکمل فری اینڈرائڈ آفس، اس ایپ میں ایم ایس ورڈ، ایکسل ، اور پاور پوائنٹ سب شامل ھیں اور ہر ایک چیز موبائل موڈ میں اسطرح بنائی گئی ھے کہ دل خوش ھوجائے وہ تمام ٹولز جو کمپیوٹر کے بڑے بھاری بھرکم آفس میں پائے جاتے ھیں چند ایم بی کی اس ایپ میں موجود ھیں مزید یہ کہ آپ اپنا کام نہ صرف اپنے موبائل یا ایس ڈی کارڈ بلکہ آن لائین کسی بھی کلاوڈ سروس میں وہیں سے براہ راست سیو کرسکتے ھیں ضرور آزمائیں آپ مجھے دعائیں دینگے.

ایپ نمبر  تیئس
(video bee)

یہ ایک بہت ہی مزیدار اور کار آمد ایپ ھے خاص کر ان کیلیے جو انٹرنیٹ پر وڈیو سے متعلق کام کرتے ھیں یا زیادہ تر وقت یوٹیوب ڈیلی موشن ویمو پر مختلف ٹٹوریل وغیرہ دیکھنے میں گزارتے ھیں ھمارے ھاں بدقسمتی سے زیادہ تر علاقوں میں اب تک نیٹ کی معقول سپیڈ دستیاب نہیں تو اس ایپ کو انسٹال کیجیے اور ایک ہی وقت میں دو سے زیادہ نیٹ ورک سے کنکٹ ھوجایئے اور اپنی سپیڈ کو ڈبل کردیجیئے ان دونیٹ ورک میں سے ایک تھری جی اور ایک وائے فائے بھی ھوسکتا ھے اور دونوں وائے فائے بھی ھوسکتے ھیں. اس ایپ میں تمام معروف وڈیو سوشل نیٹ ورک موجود ھیں اس کی ایک اور مزیدار بات آپ اپنے موبائل کی کوئی وڈیو کسی کے ساتھ شئر کرکے بیک وقت الگ الگ موبائل پر بھی دیکھ سکتے ھیں باقی تفصیلات پلے سٹور میں اس ایپ کی ڈسکریپشن میں موجود ھیں

ایپ نمبر  چوبیس
(mahavray urdu & english)

اس ایپ کے نام سے اسے کوئی معمولی ایپ مت سمجھ لیجئے گا بنانے والے نے اسے پورے دل سے بنایا ھے اور بھرپور محنت کی ھے محاورہ کسی بھی زبان کی جان و پہچان ھوتا ھے اس ایپ میں اردو محاورے اور اس اردو محاورے کے متبادل انگلش محاورے کو ساتھ لکھا گیا ھے اور بڑی ہی جانفشانی سے یہ کام کیا گیا ھے کچھ مثالیں
لالچ بری بلا ھے
(avarice is root of all evills)
کہاں راجا بھوج کہاں کنگو تیلی
(Big difference in status or class)
اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ کہ یہ تصویری شکل میں ھے اور ہر تصویر میں دونوں زبانوں کا ایک ایک محاورہ ھے آپ اسے وہیں سے کسی بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرسکتے ھیں اور یہ آف لائین کام کرتی ھے یعنی ایک بار انسٹال کرلینے کے بعد آپ کو نیٹ کی ضرورت نہیں

ایپ نمبر  پچیس
(teamviewer)
اس ایپ کو اپنے موبائل میں ضرور انسٹال کر رکھیں جب کبھی موبائل میں کوئی مسلہ ھو تو آپ با آسانی کسی سمندر پار ایکسپرٹ دوست سے بھی اپنا موبائل چیک اور ٹھیک کرواسکینگے ٹیم ویور پہلے صرف ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک فری اور آسان رسائی دیتا تھا اب آپ کمپیوٹر کے زریعے اپنے یا کسی کے موبائل کا بھی کنٹرول حاصل کرکے با آسانی اسکا مسلہ حل کرسکتے ھیں یہ طریقہ کار خاص کر اس صورت میں بہت زیادہ کارآمد ھے جب کہ آپ کسی کو سمجھا سمجھا کر تھک جائیں اور اسے بات سمجھ نا آئے

یہ نہایت سادہ اور آسان سافٹویر ھے آپ اسے رن کریں آپ کو ایک یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جائگا آپ وہ دوسرے کو بتائیں وہ اپنے پاس اسے انٹر کرےگا اور آپ کے کمپیوٹر اور موبائل کا کنٹرول حاصل کرلیگا گھبرانے کی بات نہیں وہ جو کچھ بھی کریگا وہ آپ کی نظروں کے سامنے ہی ھوگا ایسا نہیں کہ خفیہ طور پر وہ آپ کی گیلری یا پاسورڈ وغیرہ تک رسائی حاصل کرلے

اینڈرائڈ پر اس ایپ کا وزن صرف تیرہ ایم بی ھے


ایپ نمبر چھبیس
SMSPUNCH

اگر آپ اینڈرایڈ فون رکھتے ہیں تو اب آپ کو پاکستان بھر میں کسی بھی نمبر پر لاتعداد ایس ایم ایس کرنے کیلئے کسی پیکج کی ضرورت نہیں ہے مکمل طور پر فری اس ایپ کو انسٹال کریں اور بہت ہی آسان اور تیز رفتار طریقے سے جس بھی نمبر پر چاہیں ایس ایم ایس کرتے جائیں ، نوٹ ؛ اس ایپ کے حوالے سے ایک بات خوب سمجھ لیں کہ اگر آپ نہ چاہیں تو اس ایپ کے ذریعے آپ کا نمبر کسی کو شو نہیں ہوتا لیکن اگر اس بات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوۓ آپ نے کسی کو غلط ایس ایم ایس کئے تو پی ٹی اے کیلئے آپ تک پہنچنا اتنا ہی آسان ہے جتنا وہ آپ کے سم کے ذریعے آپ کی خبر رکھتے ہیں ،لہٰذا خود کو آزاد سمجھتے ہوۓ جو مرضی دل چاہے نہ کرتے جائیں

ایپ نمبر  ستائیس
PASTEASY
کبھی کبھی ہم کمپیوٹر میں کام کر رہے ہوتے ہیں یا پھر موبائل پر اور ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ کاش کوئی ایسا طریقہ ہوتا کہ مطلوبہ ٹیکسٹ ہمیں کمپیوٹر سے موبائل پر فوری مل سکتا یا پھر موبائل سے کمپیوٹر پر ، تو لیجئے جناب ، اس جادوئی ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاونلوڈ و انسٹال کیجئے ، اسکے بعد
wwwpasteasycom/
ان کی ویب سائٹ پر جاکر وہاں سے کمپیوٹر کیلئے اس ایپ کا ویب ورژن ڈاونلوڈ و انسٹال کرلیں ،(یاد رکھیں یہ صرف چھ ایم بی ہے ) دونوں جگہ انسٹال کرلینے کے بعد اسے موبائل میں اوپن کریں اور کمپیوٹر میں بھی ڈیسک ٹاپ پر جو اسکا آئکون بنا ہوگا اسے ڈبل کلک کردیں ، کمیوٹر میں یہ رن ہوتے ہی کوڈ دیگا جو صرف موبائل کے ذریعے ہی سکین ہوگا کیمرہ رخ اسکی طرف کرکے موبائل اس کوڈ کے سامنے رکھیں کود سکین ہوجائیگا اور پھر جب بھی کمپیوٹر میں آپ کوئی ٹیکسٹ کاپی کرینگے چاہے وہ آن لائن براوزر میں ہو یا پھر آف لائن پی سی پر وہ ٹیکسٹ آپ کی موبائل ایپ میں آٹو پیسٹ ہوتا جائیگا اسی طرح جو موبائل میں آپ کاپی کرینگے وہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں پیسٹ ہوگا ،
ایپ نمبر  اٹھائیس

DON’T TOUCH MY PHONE
`یہ ایپ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، اگر آفس یا گھر میں آپ نے اپنا موبائل چارج پر لگایا ہے یا ویسے ہی کہیں رکھہ دیا ہے اور آپ نہیں چاہتے کہ کوئی آپ کے فون کو ہاتھ بھی لگائے ،یا پھر آپ جیب کتروں کے خوف سے بس ویگن وغیرہ میں دوران سفر بار بار جیب کو ہاتھ لگا کر تسلی کرتے رہتے ہیں کہ موبائل ہے بھی کہ نہیں ، تو یہ فری ایپ ضرور انسٹال کیجئے ، اسے انسٹال کرنے کے بعد اوپن کریں ،مین پیج پر بڑا سا ایکٹیویٹ لکھا ہوگا اس پر ٹیپ کریں (کمپیوٹر کی زبان میں کلک کریں ) تین سکینڈ بعد یہ ایپ ایکٹیویٹ ہوجائیگی ، اب بے فکری سے کہیں بھی رکھہ دیں یا جیب میں ڈال لیں ،جیسے ہی کوئی آپ کے فون کو ٹچ کریگا آپ کا فون چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیگا تو اگر آپ آفس میں ہوۓ تو باس آپ کو اٹھالینگے اور اگر سفر میں ہوۓ تو چور کو آپ اٹھالیجئے گا

ایپ نمبر  انتیس
DIAL LOCKER
اگر آپ اپنے پورے موبائل کو لاک نہیں کرنا چاہتے ، لیکن یہ خوف بھی ہے کہ بچے گیمز کھیلنے کیلئے موبائل لیں تو کسی کو نمبر نہ ڈائل کر بیٹھیں یا پھر یہ کہ اور کوئی دوست یار مفتے میں آپ کے موبائل کو پی سی او کی طرح نہ استعمال کر پائے تو اس فری ایپ کو ضرور ڈاونلوڈ کریں ، اس میں تین قسم کے لاک ہیں ،
نمبر ایک بیسک لاک

یہ لاک لگانے سے جب تک آپ اپنا دیا گیا پاسورڈ دیکر انلاک نہیں کرتے کوئی آپ کے موبائل سے کسی بھی نمبر پر کال نہیں کرسکتا

نمبر دو
ٹائمر لاک ، اس آپشن سے آپ اپنے موبائل کو مخصوص اوقات کیلئے ڈائلر لاک لگاسکتے ہیں جیسے دن تین بجے سے رات آٹھ بجے تک وغیرہ وغیرہ ،
نمبر تین

EXCLUDED NUMBERS
اس تیسرے آپشن سے آپ مخصوص نمبرز کیلئے ڈائلر کو لاک لگاسکتے ہیں کہ صرف ان نمبرز پر کال نہیں کی جاسکے گی باقی ہر نمبر پر کال ہوپآئیگی

ایپ نمبر  تیس
G CLOUD
اگر کبھی آپ کا موبائل کھو جائے یا ویسے ہی آپ اپنا موبائل چینج کریں یا پھر کسی وجہ سے آپ کو موبائل فارمیٹ کرنا پڑجائے تو اس وقت سب سے زیادہ دکھ موبائل میں موجود ڈیٹا کا ہوتا ہے ، اس ایپ کو انسٹال کریں ،اور اسے ایک ٹائم بتادیں ، یہ روزانہ اسوقت میں آپ کے موبائل کو چیک کرکے تازہ ترین ڈیٹا خود اپلوڈ کرتی رہی گی ، یہ ایپ وٹس اپ کا تمام ریکارڈ ، تمام ایس ایم ایس ، تمام کنٹکٹ نمبرز اور موبائل میں موجود تصاویر کو خود کار طریقے سے اپنے پاس محفوظ کرتی جاتی ہے ،جب آپ کو کچھ درکار ہو آپ ان کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا منتخب کیا ہوا پاسورڈ دیں اور اپنا ڈیٹا حاصل کرلیں ، اگر آپ نہیں چاہتے کہ یہ آپ کی تصاویر یا وٹس اپ ریکارڈ یا کنٹیکٹ نمبرز وغیرہ کو اپلوڈ کرے تو آپ اس آپشن کو ان چیک کرکے اس ایپ کو اسے اپلوڈ کرنے سے منع بھی کرسکتے ہیں یعنی اس ایپ کے خود کار ہونے کے باوجود اس پر آپ کا مکمل کنٹرول رہتا ہے



ایپ نمبر اکتیس
Safe gallery
یہ ایپ ان لگوں کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے جو یہ چاہتے ہیں کہ ان کی تصاویر تک ہر کوئی رسائی حاصل نہ کرسکے ، خاص کر فیس بک میسنجر میں ایک خامی ہے کہ اگر آپ میسنجر کے ذریعے کسی کو کوئی تصویر سینڈ کرنا چاہتے ہیں اور غلطی سے بھی آپ گیلری میں سے کسی تصویر کو ٹچ کردیتے ہیں تو میسنجر آپ سے تصدیق کروائے بغیر ٹک سے اس تصویر کو سینڈ کردیتا ہے ، لیکن اگر آپ نے اس ایپ کو ڈانلوڈ کر رکھا ہے اور اپنی پرائیویٹ تصاویر کو اس کے ذریعے ہائیڈ کردیا ہے تو بے فکر رہیں نہ تو وہ کسی مسینجر میں شو ہونگی نہ ہی انہیں کوئی بغیر پاسورڈ کے گیلری میں دیکھ پائیگا ، مزے کی بات یہ کہ اسکے ذریعے آپ کو مکمل گیلری لاک کرنے کی ضرورت نہیں ،صرف چنیدہ تصاویر کو بھی لاک اور ہائیڈ کیا جاسکتا ہے ،یہ طریقہ زیادہ بہتر اس لئے کے کسی کو احساس تک نہیں ہوتا کہ کوئی چیز ہائیڈ رکھی گئی ہے ورنہ مکمل گیلری لاک ہونے کی صورت میں اندازہ ضرور ہوجاتا ہے کہ کچھ ہے جو چھپایا جارہا ہے ،

ایپ نمبر بتیس
Colornote
مشینی دور نے جس چیز کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ ہے یاداشت ، بہت سی ایپس مارکٹ میں موجود ہیں جن میں نوٹس لکھے جاسکتے ہیں لیکن کلر نوٹ اپنی چند خوبیوں کی بنیاد پر مجھے بہت زیادہ پسند ہے ،
نمبر ایک ؛ اسکا وزن کوئی نہیں ، یعنی پورا ایک ایم بی بھی نہیں
نمبر دو؛ اس میں آپ کو نارمل پیپر سٹائل کے ساتھ ساتھ ایک لسٹ سٹائل بھی ملتا ہے جسکی وجہ سے شاپنگ وغیرہ یا پھر ہر اس چیز کے نوٹس لکھنا آسان ہوجاتا ہے جو لسٹ کی صورت میں ہمیں درکار ہوں
نمبر تین ؛ کلرز آپشن ، آپ اپنے تمام نوٹس کو الگ الگ کلر پیپر میں بنا اور سیو کرسکتے ہیں ، اس سے نا صرف وہ بہت دلکش نظر آتے ہیں بلکہ انہیں کلرز کے طور پر سرچ کرنے کی سہولت کی وجہ سے فوری طور پر فلٹر کرکے آسانی کے ساتھ دیکھا بھی جاسکتا ہے

ایپ نمبر تینتیس
Battery doctor
ایسی بے شمار ایپس موجود ہیں جو دعوی کرتی ہیں کہ وہ آپ کی بیٹری ٹائمنگ اور لائف بڑھاتی ہیں لیکن مجھے خود ذاتی طور پر ان میں سے درجنوں آزماکر سوائے مایوسی کے اور کچھ نہ ملا ، لیکن بلاشبہ بیٹری ڈاکٹر وہ ایپ ہے جو اپنے دعوی میں سچی اور کھری نظر آتی ہے ، یہ ایپ تین کام بہت خوبی سے انجام دیتی ہے ،
نمبر ایک
بیک گراونڈ میں چلنے والے تمام غیر ضروری ایپس کو بند کردیتی ہے ،جس سے آپ کی بیٹری ٹائمنگ کافی بڑھ جاتی ہے ،
نمبر دو
ایسی ایپس جو ریم کو چوستی ہیں اور مسلسل پروسیسر کو غیر ضروری طور پر مصروف رکھتی ہیں یہ انہیں زبردستی سٹاپ کرکے ریم کو ریلیز کرتی ہے جس سے موبائل کی سپیڈ ہمیشہ بہتر رہتی ہے ،
نمبر تین
یہ بیٹری کے صحت کے حوالے سے آپ کو مکمل طور پر خبردار رکھتی ہے ، اور جب آپ چارجنگ پر موبائل کو لگاتے ہیں تو یہ تمام غیر ضروری رننگ ایپس کو دبا کر چارجنگ سپیڈ بڑھادیتی ہے جس سے آپ کا آن موبائل بھی یوں جلدی چارج ہوتا ہے جیسے آپ اسے آف کرکے چارج کرتے ہیں ،

ایپ نمبر چونتیس
Hola launcher
ایپ سٹور میں جو چیز غالبا'' سب سے زیادہ ڈاونلوڈ کی جاتی ہے وہ مختلف قسم کے لانچرز ہی ہیں ، ان کی مدد سے ہم نت نئی تھیمز چینج کرتے ہیں وال پیپر لگاتے ہیں ، ایپ آئکون کا سٹائل وغیرہ بھی تبدیل کرتے ہیں غرض ہر پندرہ بیس دن بعد جب موبائل سکرین بور کرنے لگے تو ہم اس میں کچھ تبدیلی کے خواہش مند رہتے ہیں ، ہولا لانچرز اب تک میرے ذاتی تجربے میں مندرجہ ذیل خوبیوں کی بنا پر سب سے بہترین ہے
نمبر ایک ؛ یہ لانچر موبائل کی سپیڈ پر بالکل اثر انداز نہیں ہوتا ،
نمبر دو ؛ یہ آپ کے موبائل میں موجود تمام ایپس کو ان کے مزاج کی کٹگریز کے مطابق خود بخود مختلف فولڈرز میں تقسیم کردیتا ہے جس سے آپ کو اپنی تمام ایپس تک آسانی سے رسائی حاصل ہوتی ہے اور اسطرح وہ ایپس جو پورے موبائل میں بکھری پڑی رہتی ہے نہایت سلیقے کے ساتھ جمع ہوجاتی ہیں ،
اس لانچر کیلئے تھیمز کا کلیکشن بہت وسیع ہے اور کچھ تھیمز واقعی لاجواب ہیں جن کا فری ہونا ایک اور بڑی اضافی خوبی ہے ،

ایپ نمبر پینتیس 
Jovago
اس ایپ کی توقع کم از کم پاکستانی لوکل کلچر کے حساب سے مجھے بالکل نہیں تھی ، لیکن جب ایک ٹی وی ایڈ میں دیکھ کر نیم دلی سے اسے ڈاونلوڈ کیا تو بڑی ہی خوشگوار حیرت ہوئی ، ایپ ڈیولپرز کی وہ ٹیم جس نے اس ایپ پر کام کیا نہایت مبارک باد اور داد کے مستحق ہے ، آپ گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں یا پھر بزنس کے حوالے سے آپ کو اکثر انجان شہروں کا سفر درپیش رہتا ہے ، اس ایپ کو ڈاونلوڈ کیجئے اور رہائش کے حوالے سے حقیقی معنوں میں جدید ٹیکنالوجی کا لطف اٹھائیے ، ہر چھوٹے بڑے شہر کے تمام چھوٹے بڑے مسافر خانے اس ایپ میں موجود ہیں ، ہر ہوٹل کی تصویر ، اس ہوٹل کا ریٹ کنٹیکٹ نمبر اور اس کے محل وقوع کے بارے میں تمام تفصیل ،مزے کی بات یہ کہ آپ ریٹ کے حساب سے بھی کسی شہر میں ہوٹل سرچ کرسکتے ہیں ،اسطرح آپ کا بہت سا قیمتی وقت بچ جاتا ہے آپ فورا '' ہی دوسو روپے پر ڈے کے ہوٹل سے لیکر فائیو سٹار ہوٹل تک تمام معلومات سلیقے و ترتیب سے حاصل کرسکتے ہیں اور اسی ایپ کی مدد سے بکنگ کرواسکتے ہیں ، اس ایپ کی ایک بڑی خوبی تو میں بھول ہی گیا ،اگر آپ کسی چھوٹے موٹے شہر یا قصبے میں ہیں یا اتفاقا'' کسی ایسی جگہ جس کا نام بھی آپ ٹھیک سے نہیں جانتے تو بس اپنا جی پی ایس آن کردیں یہ ایپ آپ کے قریبی تمام ہوٹلز اور مسافر خانوں کی لسٹ ریٹ کے حساب کے ساتھ آپ کو پیش کر دیگی
 
..................................................................
ڈی وی ڈی پیک کیلئے مجھہ سے فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636


شکریہ

سکندر حیات بابا
Courses

فوٹوشاپ مکمل کورس اردو زبان میں



 فوٹوشاپ مکمل کورس اردو زبان میں  اب آپ گھر بیٹھے  سیکھ سکتے ہیں  تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں



 


..........................................................................................................................................









وہ حضرات جو جاب کرتے ہیں یا وہ خواتین جو گھر سے زیادہ دور کہیں انسٹیٹیوٹ وغیرہ نہیں جاسکتیں ان کے لئے ایک بہترین تحفہ

اس مکمل کورس کی خصوصیات درج ذیل ہیں

اس کورس کی تمام ویڈیوز ایچ ڈی کوالٹی میں ہیں یعنی اگر آپ اسے بیالیس اینچ کی ایل ای ڈی پر دیکھیں تو بھی سکرین صاف اور واضح نظر آئیگی
اس کورس کی پروجکٹس فائلز بھی ڈی وی ڈی پیک میں شامل ہیں

اس ڈی وی ڈی کے ساتھ آپ کو فوٹوشاپ سافٹ ویئر بھی دیا جارہا ہے یعنی آپ کو سافٹ ویئر الگ سے ڈاونلوڈ کرنے یا خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں
یہ مکمل طور پر اردو زبان میں ہے آپ کو اگر انگلش نہیں آتی تو بھی آپ اس کورس سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں

اس ڈی وی ڈی پیک کو لاک نہیں کیا گیا یعنی آپ مکمل کورس اپنی ہارڈ ڈرائیو میں کاپی کرکے تسلی سے دیکھ سکتے ہیں بار بار ڈی وی ڈی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں اور اسطرح ڈی وی ڈی کے خراب ہونے کا بھی کوئی ڈر نہیں

اور س سے اہم بات اگر آپ کو کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہو تو آپ اس کورس کے حوالے سے میری آن لائن کلاس میں آکر لائیو مدد حاصل کرسکتے ہیں وہ بھی بالکل فری

یاد رکھیں یہ ڈی وی ڈی پیک آپ کی جانب سے آپ کے بچوں کیلئے آپ کیلئے اور آپ کے دوستوں رشتہ داروں اساتذہ اور سٹوڈنٹس کیلئے ایک بہترین گفٹ پیک ہے آپ جسے گفٹ کرینگے یقینا' وہ اسے نفع بخش پائیگا

آپ کی جانب سے آپ کے بتائے ایڈریس پر اسے گفٹ پیک میں ٹی سی ایس کیا جاسکتا ہے

مکمل کورس کی قیمت صرف چار ہزار روپے
آفر محدود مدت کیلئے

آڈر کیلئے مجھہ سے فیس بک  یا پھر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

0301-3350636

سکندر حیات بابا
Courses

 

We are featured contributor on entrepreneurship for many trusted business sites:

  • Copyright © اردو آئی ٹی استاد ™ is a registered trademark.
    Blogger Templates Designed by Templateism. Hosted on Blogger Platform.